یہ نسخہ میں نے آج تک جس کو بھی دیا اس کو فائدہ ہی ہوا ہے۔ آپ بھی بنائیں اور استعمال کریں۔
نسخہ:1۔ 50 گرام میٹھا تیل (تلوں کا تیل) ‘ 2۔شہد کا موم50 گرام( جب شہد کو نچوڑ لیا جاتا ہے تو باقی اس کا موم رہ جاتا ہے کسی بھی شہد والے سے موم خرید لیں۔)3۔ خوشبو۔ سب سے پہلے کسی کڑاہی یا فرائی پین میں تیل کو گرم کریں۔ پھرموم کو بھی ڈال کر اتنا گرم کریں کہ دونوں چیزیں مکس ہوجائیں۔ یاد رکھیں کہ ان دونوں چیزوں کو صرف تیز گرم کرنا ہے کہ مکس ہوسکیں۔ مگر اتنا گرم ہرگز مت کریں کہ یہ مکسچر جل جائے یا کالا ہوجائے۔ اب ٹھنڈا ہونے پر خوشبو ملا کر شیشے کی کسی بوتل میں ڈال کر رکھیں۔
طریقہ استعمال: رات کو سونے سے پہلے صابن سے منہ دھو کر اچھی طرح خشک کرکے اس آمیزے کو چہرے اور ہاتھوں وغیرہ پر مل لیں۔افادیت: کیل مہاسے‘ داغ دھبے‘ دانوں سے بھرا ہوا چہرہ وغیرہ کیلئے بہت مفید وموثر ہے۔ ہر طرح کے دانوں اور دھبوں کو ختم کردیتا ہے اور ہاتھ اور پاوں پر لگانے سے مچھر وغیرہ بھی پاس نہیں آتے۔ بہت فائدہ مند چیز ہے۔ تجربہ کریں اور دانوں سے بھرے چہرے سے نجات پائیں۔
No comments:
Post a Comment